کاروار،24؍جون (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا میں 23؍جون کو 6لوگوں کی افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد 150 ہوگئی ہے۔ان میں سے اب تک 112متاثرین علاج کے بعد پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں اور بقیہ افراد زیرعلاج ہیں۔
کل جو تازہ معاملے آئے ہیں ان میں مرڈیشورکے دو افراد،ہلیال کا ایک شخص، کمٹہ کی دو خواتین اورایک مرد شامل ہیں۔ اور وہ سب کے سب مہاراشٹر ا سے واپس لوٹے ہوئے ہیں۔
مرڈیشور کے جن دو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے وہ لوگ ٹرین کے ذریعے ممبئی سے 7؍جون کو لوٹے تھے۔ انہیں مرڈیشور کے مرارجی دیسائی ہاسٹل میں سرکاری کوارنٹین میں رکھا گیا تھا۔ گلے کا سیمپل جانچ کرنے پر رپوٹ نگیٹیو آئی تھی۔اورسرکاری کوارنٹین کی مدت ختم کرکے انہیں گھر پر بھیجا گیا تھا مگر جب 18؍جون کودوبارہ گلے سے نمونہ حاصل کرکے جانچ کے لئے بھیجا گیا تو ان کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ ان دونوں کو کاروار میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے لئے روانہ کیا گیاہے اور ان کے گھروں کو سیل ڈاؤن کیا گیاہے۔بھٹکل تعلقہ میں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد54ہوگئی جن میں سے 42؍افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔